Aaj News

ہفتہ, مئ 18, 2024  
09 Dhul-Qadah 1445  

کمار سنگاکارا 8 سالہ سامعہ افسرکی کرکٹ کی تکنیکی صلاحیتوں کے معترف

شائع 27 اپريل 2020 02:00pm

سری لنکن کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کمارسنگاکارا پاکستان کی آٹھ سالہ سامعہ افسرکی کرکٹ کی تکنیکی صلاحیتوں کےمعترف ہوگئے۔

ٹوئٹر پرسامعہ افسرکی بیٹنگ پریکٹس کی ویڈیو شیئرکی گئی جس میں ان کے بیٹنگ اسٹائل کوسنگاکارا سے تشبیہہ دی گئی، سنگاکارا سامعہ افسر کی بیٹنگ کی تعریف کئے بنا نہ رہ سکے۔

سابق سری لنکن کپتان نے لکھا کہ ننھی بلے باز کی تکنیک ان سے بہت بہتر ہے، کرکٹ میں ایسا ٹیلنٹ دیکھنا بہت حوصلہ افزاء ہے۔ ٹویٹ ملاحظہ کریں۔